کیسکو 14

برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں 11اگست کو (بروزمنگل)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kvبروری روڈ، شہبازٹاون، ملک پلانٹ،مالک،نواں کلی فیڈرزجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvجائنٹ روڈ، خیر بخش مری، اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر 2 بجے بجلی بندرہیگی نیز اسی روانڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شاہنواز، شیخ زاہد، ایف جی ایس فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔

اسی طرح 12اگست کو (بروزبدھ) مری آبادگرڈاسٹشین کے مری آباد، کاسی ون، کاسی ٹو فیڈرز سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں