ایکسائز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی 178

ایکسائزراولپنڈی کی کالجز کے باہر منشیات بیچنے والوں کے خلاف ایک ہی دن دوسری بڑی کارروائی

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایکسائز برانچ نے تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشوں کے خلاف ایک ہی دن میں دوسری بڑی کارروائی کرڈالی۔ بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی۔

تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے ہائی کورٹ روڈ بکرا چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد خان کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت پکڑ لیا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر راولپنڈی منظر خالد کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر ملک فیاض بابر، انسپکٹر احتشام الحق و دیگر پر مشتمل ٹیم نے راولپنڈی میں،
منشیات فروشوں

تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے ہائی کورٹ روڈ بکرا چوک میں دوران ناکہ ملزم ارشد خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے اڑھائی کلو چرس، گردا برآمد کرلیا اور ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں