بیرسٹر سیف 40

این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو بییارو مددگار چھوڑ دیا ہے، بیرسٹرسیف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے چند خیمے اور نیک خواہشات کے سوا کچھ نہیں ملا، خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی نگرانی میں ریلیف آپریشن مکمل کیا گیا، اب بحالی کا عمل جاری ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو دوگنا معاوضہ فراہم کیا گیا۔صوبائی وزیر کے مطابق شہداء کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں