پومپیو 80

ایران سے حزب اللہ کو ہتھیاروں کی فراہمی تباہ، لبنانی فوج کی حمایت کریں، پومپیو

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )سی آئی اے کے سابق سربراہ اور ٹرمپ کی سابق انتظامیہ کے اعلی امریکی سفارت کار نے بیروت کو ایران کی طرف سے ہتھیاروں کی فراہمی کا راستہ مکمل تباہ کرنے پر زور دیتے ہوئے لبنان اور اس کی فوج کے لیے امریکی حمایت میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

سابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا، لبنان ایک دوراہے پر کھڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی عشروں کے منفی ایرانی اثر و رسوخ اور ملک پر حزب اللہ کے تسلط کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایک تاریخی موقع ہے کہ وہ اہم امریکی مفادات میں پیش رفت کرتے ہوئے لبنانی عوام کو ان کی قوم پر دوبارہ حق حاصل کرنے میں مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں