رانا تنویر حسین 34

انتہا پسند ہندو ذہن میں رکھیں جارحیت مسلط کی گئی تو دگنی طاقت سے دیا جائیگا’ رانا تنویر

نارنگ منڈی ( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران اور انتہا پسند ہندو ذہن میں رکھیں اگر پاکستان پر کبھی جارحیت مسلط کی گئی تو طاقت کا جواب دگنی طاقت سے دیا جائے گا ،پاکستان اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے ۔

انہوں نے نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ مردانہ شریف کے سابق چیئرمین یوسی مہتہ سوجا رانا قربان علی خاں کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں پاکستانی فضائیہ نے اپنی حدود میں رہ کر بھارت کے جہاز گرا کر اور پاکستانی ایئر بیسز پر حملوں کے جواب میں آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے بھرپور جواب دے کر اپنی جنگی صلاحیتوں کوثابت کیا اور پوری دنیا پر واضح کیاکہ پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،

پاکستان جنگ کا قائل نہیں مگر اپنے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائے گا،مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں پرحملے کرکے ان کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی جو کوشش کی وہ نہ صرف ناکام ہوئی بلکہ اسے عالمی سطح پر شدید خفت بھی اٹھانا پڑی ،عالمی برادری پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو سراہتی ہے ،آج دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں جو ایران امریکہ مذاکرات کی راہ ہموار کرکے دنیا کو درپیش بحران سے نکال رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں