نہال ہاشمی 12

امید ہر انسان کے لیے روشن مستقبل، ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہے، گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا عالمی یومِ امید پر پیغام

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ امید ہر انسان کے لیے روشن مستقبل، ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہے۔ عالمی یومِ امید کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے قومی یکجہتی، چیلنجز کے مقابلے اور نوجوانوں کی تربیت پر زور دیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف عزم، حوصلے اور امید کے ساتھ ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوجوانوں میں امید، مثبت سوچ اور خود اعتمادی کو فروغ دینا قومی ترقی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔سید محمد نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر صرف امید، اتحاد، باہمی احترام اور اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ عالمی یومِ امید ہمیں انسانیت، امن، رواداری اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کی تجدید کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں