اسد عمر 146

امپورٹڈ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر پیٹرول کی قیمتوں کا ڈاکا ڈالتی ہے، اسد عمر

اسلام آ باد(رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر پیٹرول کی قیمتوں کا ڈاکا ڈالتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں سیکریٹری جنرل اسد عمر نے نے کہا کہ جیسے ڈاکو رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر ڈاکا ڈالتے ہیں، اسی طرح امپورٹڈ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا ڈاکا ڈالتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں