علی امین گنڈاپور 38

افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغان سفارتخانے کا دورہ کیا اور افغان سفیر سے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔افغان سفیر نے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان شہریوں کے انخلاء سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ حکومت افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے، مذاکرات خطے میں پائیدار امن کا واحد ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں