کراچ(رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کی 78ویں برسی پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔
اپنے پیغام میں سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے وطنِ عزیز اور آزادی کشمیر کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، فرض شناسی اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید پوری قوم کا سرمایہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور قوم کو ایثار، قربانی اور وطن سے محبت کا درس دیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔








