کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پوری بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور وطن کے امن و استحکام کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔









