اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن))نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور پاکستان کی جانب جاری سفارتی کوششوں سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے مسلسل روابط ہی واحد مؤثر ذریعہ ہیں۔









