اسحاق ڈار 16

اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ نے روابط کے فروغ کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل کیلئے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے سہولت کار کردار کو سراہا اور اس کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں