جاوید لطیف 266

آج ہم سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، پارلیمان کو چار سال میں بے توقیر کیا گیا ، جاوید لطیف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین قائمہ کمیٹی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آج ہم سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، پارلیمان کو چار سال میں بے توقیر کیا گیا ، جب ارکان اسمبلی کو بلایا جائے تو انہیں آنا چاہئے،ہم عدالتی کارروائی میں زیر زبر کی بات بھی نہیں کرسکتے، یہ تو انکوائری کی سٹیج تھی ہم حقائق جاننا چاہتے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نے اتفاق رائے سے ثاقب نثار، رانا شمیم اور انصار عباسی کو بھی کمیٹی میں بلایا تھا انصار عباسی کمیٹی میں آئے لیکن رانا شمیم اور ثاقب نثار کمیٹی میں نہیں آئے۔ وزیر صاحب کہتے ہیں معاملہ عدالت میں ہے اس لئے اس پر بات نہیں کی جاسکتی۔

وزیر صاحب کی خواہش پر کمیٹی روم میں میٹنگ رکھی گئی ہے۔ جاوید لطیف نے کہا 2014میں جاوید ہاشمی نے یہ کہا تو نوٹس لیا جاتا۔ ثاقب نثار سوموٹو لے کر جاوید ہاشمی کو بلاتے اس انکشاف پر جاوید ہاشمی کو بھی سوال نامہ بھیج رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا اگر سپیکر کی مرضی سے ایجنڈا بنائیں گے تو کمیٹیوں کو تالا لگا دیں۔ اگلا اجلاس پانچ جنوری کو دو بجے ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں