نیتن یاہو 9

آئزنکوٹ کا نیتن یاہو کا تختہ الٹنے کے لیے پیش رفت کا اعلان

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں ایک نئے قدم کے تحت اسرائیلی پارٹی یشارکے سربراہ گادی آئزن کوٹ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے قومی ہنگامی حکومت کی تشکیل کے لیے گزشتہ چند دنوں کے دوران اپنے اتحادیوں کے ساتھ گہری مشاورت کی ہے۔

آئزنکوٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اپنے شرکا کے ساتھ مل کر ایک نئی حکومت کی تشکیل پر کام کر رہے ہیں جو جلد از جلد حلف اٹھائے گی۔ یہ حکومت چار صیہونی تبدیلی و اصلاحات کی جماعتوں پر مبنی ہوگی، ان اصولوں سے اتفاق کرنے والی دیگر جماعتوں اور رکن کنیسٹ کے لیے بھی شمولیت کے دروازے کھلے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو، جنہیں انہوں نے سبکدوش ہونے والا وزیر اعظم قرار دیا،

کا سکیورٹی کے شعبے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنبھالنا، باوجود اس کے کہ انہیں اکثریت کی حمایت حاصل نہیں ہے، ایک خطرناک صورتحال کی نمائندگی کرتا ہے جسے ایک دن بھی جاری نہیں رہنے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ ہونے والی مشاورت سے ظاہر ہوا ہے کہ کنیسٹ کے اکثریت ارکان تبدیلی اور میری کی وزیراعظم بننے کی حمایت کرتے ہیں۔ صرف 46 ارکان نیتن یاہو کے برقرار رہنے کے حامی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں