مریم اورنگزیب 298

2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن لڑا گیا،سیاسی رہنماوں کو انتقام میں جیل میں ڈالا گیا، مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن لڑا گیا،سیاسی رہنماوں کو انتقام میں جیل میں ڈالا گیا تمام کی ضمانت ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سےہوئی،شہباز شریف کے خلاف کسی قسم کی کوئی الزامات ثابت نہیں ہوئے، حمزہ شہباز کو 22 ماہ جیل میں رکھا گیا،نیب نیازی گٹھ جوڑ فیل ہو گیا،شہباز شریف کو بلایا گیا آشیانہ کیس میں اور گرفتاری صاف پانی کیس میں ڈالی گئی،(ن) لیگ شہباز شریف اور نواز شریف کی قیادت میں عوام کو ریلیف دے گی،عمران خان اپنی مرضی کی وزیراعظم ہاوس میں عدالت لگا لیں،اور خود ہی فیصلہ لکھیں اور جو بھی سزا ہو وہ سنائیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن لڑا گیا،شہباز شریف پر لاہور ملتان میٹرو اورنج لائن پر انکوائری کی گئی،سیاسی رہنماوں کو انتقام میں جیل میں ڈالا گیا تمام کی ضمانت ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سےہوئی،شہباز شریف کے خلاف کسی قسم کی کوئی الزامات ثابت نہیں ہوئے،شہزاد اکبر حرف پی آئی ڈی میں کاغذ لہراتے تھے،2018میں نالائقوں کی حکومت بنائے گی،حکومت کے کرائے کے ترجمان نیب کی ترجمانی کرتے رہے،شہباز شریف اور مسلم لیگ نون پر الزامات لگائے گئے۔

انہوںنے کہا حمزہ شہباز کو 22 ماہ جیل میں رکھا گیا،نیب نیازی گٹھ جوڑ فیل ہو گیا،نیب کے وہی سوال نامے جو تین سال سے بھرے جا رہے ہیں ،مسلم لیگ نون اور شہباز شریف پر جوالزامات لگائے گئے کہیں ثابت نہیں ہوئے، ایف آئی اے کو صرف نواز شریف کو جیل میں ڈالنے کے لیے لگایا گیا ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ شہباز شریف کو ڈھیل جیل میں ڈالا جائے،شہباز شریف کو بلایا گیا آشیانہ کیس میں اور گرفتاری صاف پانی کیس میں ڈالی گئی،شہباز شریف پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،بجلی چوری ہوجائے گیس چوری ہو جائے تو اپنے کیسز ہیں ابھی تک کسی قسم کا احتساب نہیں ہو رہاہے۔

انہوںنے کہا جب اپنی باری آتی ہے تو اسے آرڈر کے پیچھے چھپ جاتے ہیں ،چینی چوری ہو جائے تو کہتے ہیں پچھلے چوری کر گئے تھے،شہبازشریف کیس کو آگے نہیں بڑھایا گیا تاکہ کہ تلوار لٹکتی رہے ،مار نہ یڑنگ صرف شہباز شریف نواز شریف مریم نواز حمزہ شہباز شریف کی کی ہورہی ہے ،عمران خان صرف مانیٹرنگ ان کی کر رہے ہیں جن سے ان کو خطرہ ہے،کل عدالت کے فیصلے کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی گئی،عدالت کی کارروائی کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی گئی،میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش کی گئی،ہم میڈیا ٹرائل سے نہیں ڈرتے ، وہ رپورٹ نکالی جس پر عمران خان کے دستخط ہیں چھ سو ارب کی چینی چوری ہوگئی۔

انہوںنے کہا ان کی کوئی سمت نہیں ہے سب صرف ایک ہی ہے کہ وزیراعظم آفس میں سیل بنایا جائے،اس سیل میں مخالفین کا میڈیا ٹرائل کیا جائے، انہیں عوام کے تکلیف کا احساس نہیں،ان کے اپنے کیس کا کوئی احتساب نہیں،رنگ زیب عدالت کا یہ آرڈر آپ کے منہ پر تماچہ ہے،آپ کو چیئرمین نیب لگ جانا چاہیے ابھی بھی وقت ہے لگ جائیں،شہباز شریف اب انشااللہ جیل میں نہیں جائیں گے،شہباز شریف کی گرفتاری سے پہلے ہی وزیر اطلاعات نے پیشن گوئی کی،میڈیا کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ فارن فنڈنگ پر بات نہ کریں چینی پر بات نہ کریں آٹے پر بات نہ کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا مسلم لیگ نون شہباز شریف اور نواز شریف کی قیادت میں عوام کو ریلیف دے گی،عمران خان اپنی مرضی کی وزیراعظم ہاوس میں عدالت لگا لی،اور خود ہی فیصلہ لکھیں اور جو بھی سزا ہو وہ سنائیں،شریف نے خود کہا ہے کہ ان کے خلاف ایک دل کی بھی کرپشن ثابت ہو جاتی ہے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے،عدالتوں میں صرف عمران خان آپ کو شرمندگی ہو گی، لندن کورٹ کے فیصلوں میں کہا گیا کہ کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا ثبوت دینے کی باری آتی ہے تو عدالتوں سے بھاگ جاتے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا خدارا کرسی چھوڑی اور استعفی دے کرونا کے پیسے کھا گئے اس کی کوئی انکوائری نہیں ہو رہی،کرونا کے فنڈ سے 40 ارب روپے کھا گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں