سلمان علی آغا 19

ہم کچے پھل کی طرح نوجوان کھلاڑیوں کو وقت سے پہلے کھلادیتے ہیں، حسن علی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے بعد ٹیسٹ فاسٹ بولر حسن علی نے بھی شکوہ کیا ہے کہ ہم کچے پھل کی طرح نوجوان کھلاڑیوں کو وقت سے پہلے کھلا دیتے ہیں، کھلاڑی جس وقت میچور ہوجائے اسی وقت موقع دیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو میںحسن علی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو کھلانے میں جلدی کردیتے ہیں۔

حسن علی نے کہا کہ مجھے بھی محمد رضوان بھائی کی طرح کرکٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتا،کرکٹ میں ہی نام بنانا اور کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، میں ہروقت سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں،کرکٹ میرا جنون ہے، تھوڑی خراب کارکردگی پر ریٹائرمنٹ کے سوالات ہوتے ہیں، اچھی کاکردگی دکھا کر کم بیک کروں گا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمیں ہر دن اپنے آپ کو منوانا اور ثابت کرنا ہوتا ہے، میں ہر دن سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، مجھے جہاں موقع ملتا ہے میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں،

اس لیے میری پی ایس ایل میں سب سے زیادہ137 وکٹیں ہیں، میں کوشش کرتا ہوں کہ جہاں موقع ملے کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آؤں۔حسن علی نے کہا کہ ہم نے لاہور میں تین میچ جیتنے کے بعد کراچی میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، یہاں چار میچ ہارے، سچ یہ ہے کہ ہم تینوں شعبوں میں اچھا نہیں کھیل رہے، صرف ڈیوڈ وارنر ہی پرانحصار نہیں کر رہے ہیں، یہ ٹیم کراچی کنگز کی ہے، ڈیوڈ وارنر کی نہیں، ہمارا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز دوبارہ شروع کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں