ڈیرن سیمی

ہم نے اس وکٹ پر 20 رنز کم کئے، ڈیرن سیمی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ہم نے اس وکٹ پر 20 رنز کم کئے، بولرز نے کم اسکور کے باوجود اچھی فائٹ کی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر کے بعد پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ مہران ممتاز نے پاور پلے میں عمدہ بولنگ کی۔ڈیرن سیمی نے کہاکہ اس میچ کو فراموش کرکے اگلے میچ کی تیاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم عمدہ کھلاڑی ہیں، ان کی قائدانہ صلاحیتیں نکھر چکی ہیں۔

میچ میں اپنی ٹیم کی شکست کے حوالے سے ڈیرن سیمی نے کہا کہ ملتان سلطانز نے ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کی۔زلمی کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرا فوکس پی ایس ایل کے دو میچز پر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔