کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ہم ہارنے کی عادت 5 سال پہلے چھوڑ چکے، اب 3 بار ٹرافی جیت کر فتح کو عادت بنالیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈیز کے خلاف میچ میں بیٹر ز نے بڑا اسکور کیا تو ہمارے لیے بھی اسکو ڈیفینڈ کرنا آسان ہوا، وکٹ آسان نہیں تھا ، ہمارے بیٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ جب پرفارمنس نہیں ہوتی تو غلطیوں پر کام کیا جارہا ہوتا ہے، جو غلطیاں پچھلے 3 میچز میں ہوئیں وہ دور کیں، آپ خود پیسں کی بات کرتے اور جب تیز بولنگ ہو تو کہتے ورائٹی نہیں۔حارث نے کہا کہ میں اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ، انسان کو خود ہی اپنے آپ کو بہتر کرنا پڑتا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں آپ وکٹ لیں گے تو ہی رنز رکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہارنے کی عادت 5 سال پہلے چھوڑ چکے، اب 3 بار ٹرافی جیت کر فتح کو عادت بنالیا ہے، اللہ کرے باقی تینوں میچز جیتیں ، ہمارے لیے آسانی ہوگی۔ہم اس پوزیشن میں ہیں ، ہمیں اب کوئی میچ نہیں ہارنا۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے ہرا کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا۔









