سردار ایاز صادق 8

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہیں۔اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سردار ایاز صادق نے 8 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے مثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں