حنیف عباسی 7

وزیرِ ریلوے کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی کے دوران 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور بہادری کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ وفاقی وزیر نے سکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو سلام بھی پیش کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر ملک میں پائیدار امن ممکن نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں