کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنرسندھ کامران خا ن ٹیسوری نے بلوچستان کے علاقہ خصدار میں کامیاب آپریشن میں 4بھارتی اسپانسرڈ کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگروں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرکے ان کے عزائم خاک میں ملادیئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک انٹیلی بیس آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دیار غیر کے اشاروں پر ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔









