لندن(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن ایک پیج پر ہے، پارٹی میں کسی قسم کا اختلاف نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، پارٹی اپنی جگہ موجود ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کیلئے لندن میں موجود تھیں، گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد مریم نواز لندن میں اپنی رہائشگاہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئیں۔
مریم نواز کی لندن سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی ہوئی جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے اندرونی معاملات اور صوبوں کے حوالے سے پارٹی مؤقف واضح کیا۔









