جسٹن لینگر

ڈیوڈ وارنر کو ہمیشہ سپورٹ کرتا ہوں، جسٹن لینگر

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے ٹیم میں ڈیوڈ وارنر کو معروف امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر جیسا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر ٹیم میں ایسے ہیں جیسے ٹیم میں فلائیڈ مے ویدر ہو۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈیوڈ وارنر کو سپورٹ کرتے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر پابندی ہے۔جسٹن لینگر نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں شمولیت پسند ہے، وہ غیر معمولی کرکٹر ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں بال ٹیمپرنگ کیس میں ڈیوڈ وارنر کو ایک برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا کے باعث ڈیوڈ وارنر کبھی کپتانی نہیں کرسکتے۔