ڈائریکٹر ایکسائز 156

ڈائریکٹر ایکسائز نے گاڑی پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بعد سیشن جج جہلم کی نمبر پلیٹ لگا لی۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور ریجن سی محمد آصف نے چوری کی گاڑی پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ آویزاں کیئے رکھنے کے بعد اب سیشن جج جہلم کی گاڑی کی نمبر پلیٹ لگا لی ہے۔


سڑکوں پر عوام کو ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن جیسا بھاشن دینے والے ڈائریکٹر ایکسائز لاہور ریجن سی محمد آصف مبینہ طورپر چوری شدہ گاڑیوں استعمال کرنے لگا ہے۔ جس پر ایک کے بعد ایک سیشن ججز کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس آویزاں کرنے لگا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ محمد آصف نے کالے رنگ کی ٹویوٹا کرولا جی ایل آئی پر پہلے LEG-18-3714 کی نمبر پلیٹ لگا ئے رکھی۔حالانکہ یہ نمبر پلیٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی گاڑی کو الاٹ کیا گیا تھا۔


جسے بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے
LEG-18-1214
سے کنورٹ کروالیا تھا اور
LEG-18-3714
کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے کینسل کر دیا جو کسی دوسری گاڑی کو الاٹ نہیں ہو سکتا تھا البتہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ریکارڈ میں
LEG-18-1214
کے سابقہ Previous نمبر کے طور پر یہ نمبر محفوظ اور ساکت کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق محمد آصف نے مذکورہ نمبر کی اسی ساکن حالت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ طور پر ایک چوری کی گاڑی پر LEG-18-3714
کی نمبر پلیٹ چسپاں کی اور گاڑی استعمال کرنا شروع کر دی۔ حالانکہ یہ نمبر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی گاڑی کا تھا۔

تاہم سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کا معاملہ میڈیا میں ہائی لایٹ ہوا تو مذکورہ نے وہ نمبرپلیٹ ہٹا کر گاڑی پر
LEG-18-3750
نمبر کی پلیٹ آویزاں کرلی۔ حالانکہ یہ نمبر سیشن جج جہلم کی گاڑی کو الاٹ ہوا تھا۔ جسے بعدازاں
LEG-18-61
کے ساتھ تبدیل کرلیا اور LEG-18-3750
کو محکمہ کے ریکارڈ میں جامد کر دیا گیا البتہ LEG-18-3750


کا نمبر LEG-18-61 کے سابقہ نمبر کی حیثیت سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے کمپیوٹر ریکارڈ میں ہمیشہ کے لئے محفوظ ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں