چین کے وزیر دفاع

چین کے ترقی کی جانب بڑھتے قدموں کو روکا نہیں کیا جا سکتا، چینی وزیر د فا ع

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)چین کے وزیر دفاع وی فینگ حہ نے کہا ہے کہ چین کے ترقی کی جانب بڑھتے قدموں کو روکا نہیں کیا جا سکتا، پرامن وحدت چینی عوام کی سب سے بڑی خواہش ہے اور ہم اس کے لیے ہر کوشش کرنے پر تیار ہیں، اگر کوئی تائیوان کو الگ کرنے کی ہمت کرے گا تو ہم جنگ سمیت ہر قیمت پر اس کا تحفظ کریں گے ۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی وزیر د فا ع نے ان خیا لات کا اظہار سنگاپور میں منعقدہ 19ویں شنگری لا ڈائیلاگ سے خطاب میں کیا ۔

“علاقائی نظم و نسق کے لیے چین کا وژن” کےموضوع پر کیے گئے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج انسانی معاشرے کو جن بحرانوں کا سامنا ہے وہ اس سے پہلے تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے گئے اور ان کا حل کثیرالجہتی کا تحفظ اور اس پر عمل کرتے ہوئے بنی نوع انسان کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا ہے۔چین کے ترقی کی جانب بڑھتے قدموں کو روکا نہیں کیا جا سکتا،چین پرامن ترقی کی راہ پر مضبوط عزم کے ساتھ گامزن ہے، چین کی ترقی ایک خطرے کی بجائے عالمی امن و ترقی کی اہم خدمت ہے۔

چین ثابت قدمی کے ساتھ قومی دفاع کی دفاعی نوعیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،چینی فوج امن کی حامی ہے اور ملک کے اقتدار اعلی،سلامتی اور ترقی کی بھرپور حفاظت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کو ایشیا – بحرالکاہل کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور اس خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کی تکمیل کے لیے کوشش کرنی چاہیئے۔
تائیوان کے حوالے سے وی فینگ حہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے ” تائیوان ، چین کا تائیوان ہے”۔ تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔قومی وحدت کو یقیناً پورا کیا جائے گا اور تائیوان کو علیحدہ کرنے کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ، بیرونی مداخلت ناکام ہوگی۔

انہوں نے ساؤتھ چائنا سی ،چین امریکہ تعلقات اور یوکرین بحران کے حوالے سے بھی چین کا موقف واضح کیا۔