سعید غنی 10

شہید برہان مظفر وانی کی قربانی تحریکِ آزادی کشمیر کا روشن باب ہے، سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیرِ محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر انہیں اور دیگر شہدائے کشمیر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی کشمیری نوجوانوں کے عزم، استقامت اور مزاحمت کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت تحریکِ آزادی کشمیر کا روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہے۔سعید غنی نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی ہر قیمت پر جاری رہے گی اور مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی جبکہ برہان مظفر وانی کی جدوجہد نئی نسل کے لیے حوصلے، عزم اور استقامت کی علامت ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور کشمیر میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں