وزیراعلی سندھ 18

عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی،وزیراعلیٰ سندھ کا خراجِ عقیدت، انسانیت کی خدمت کو مشعلِ راہ قرار دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی بے لوث خدمت کے لیے وقف کیے رکھی اور ان کی عظیم خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی ایک تاریخ ساز شخصیت تھے جنہوں نے رنگ، نسل، مذہب اور تفریق سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایدھی کی بے مثال فلاحی خدمات پوری دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے پوری زندگی انتہائی سادگی سے گزاری اور ان کی زندگی ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر شخص کو معاشرے کی بہتری، فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی انسان دوستی، ایثار اور خدمتِ خلق کا جذبہ ہمیشہ آنے والی نسلوں کو انسانیت کی خدمت کی ترغیب دیتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں