ماؤ ننگ 11

مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ جنگ بھڑکانا کسی کے مفاد میں نہیں ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی نیوز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے مسئلے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ خطے میں دوبارہ جنگ بھڑکنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں، جبکہ فوجی ذرائع کے ذریعے بنیادی مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔

ماؤ ننگ نے امریکہ اور ایران سے اپیل کی کہ وہ دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عمل درآمد کریں، اختلافات کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کریں اور طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں