رانا ثناء اللہ 6

خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا،راناثنااللہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، وزیر اعظم کے مشیر، سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے میں جو شامل نہیں ہو گا وہ مائنس ہو گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت جو پورے خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہو گی وہ مائنس ہو جائے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے،

دہشت گردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا، گورنر کے پی نے 160ارب روپے کا تقاضہ کیا جس کی وزیر اعظم نے فوری منظوری دی۔رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت 28ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں