واصف بشیر کھوکھر 15

ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی واصف بشیر کھوکھر کو اعلی کارکردگی پر 2 اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

لاہور(کامرس رپورٹر)ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی واصف بشیر کھوکھر کو اعلی کارکردگی پر 2 اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن نے واصف بشیر کھوکھر کی انتھک محنت اور نمایاں کارکردگی پر تعریف کی۔ واضح رہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سال 2025-26 میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کی مالی سال 2026-27 کی سالانہ اسٹریٹجک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مالی سال 2025-26 کے دوران 368 ارب روپے کی تاریخی ٹیکس وصولی کا جشن منایا گیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت صوبائی وزیرِ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کی۔ اس موقع پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ مالی سال کے اہداف پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تقریب میں واصف بشیر کھوکھر، ایڈیشنل کمشنر لاہور کمشنریٹ اور لارج ٹیکس پیئرز کمشنریٹ کو پنجاب بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 2 شیلڈز سے نوازا گیا۔ انہیں یہ اعزاز پنجاب ریونیو اتھارٹی میں شاندار پیشہ ورانہ خدمات اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔ واضح رہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں پہلی بار کسی ایک افسر کو نمایاں کارکردگی پر دو شیلڈز سے نوازا گیا۔ بہترین کارکردگی پر صوبائی وزیر نے واصف بشیر کھوکھر کی تعریف کی جبکہ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے واصف بشیر کھوکھر کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں