معیشتوں 5

چین سمیت دیگر معیشتوں پر امریکہ کی جانب سے “سیکشن 301” کے تحت ٹیرف عائد کرنے کی پرزور مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین سمیت 14 معیشتوں پر ‘سیکشن 301’ کے تحت ٹیرف عائد کرنے سے متعلق امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کی حالیہ تجویز کے جواب میں، چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حے یاڈونگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے ‘سیکشن 301’ تحقیقات یک طرفہ پسندی کی ایک واضح مثال ہیں، جس کی چین سخت مخالفت کرتا ہے۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط اقدامات بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوط دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات اختیار کرنے کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔

اسی روز، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں متعدد ممالک کے خلاف امریکہ کی جانب سے محصولات کے نئے دور کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد “حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” ایک بے بنیاد موقف ہے۔ فریقین کو اپنے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے مل کر کام کرنا چاہیئے اور چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے مستحکم فروغ کو برقرار رکھنا چاہیئے۔ترجمان نے کہا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اختیار کرنا جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں