چینی 5

2030 تک سروس ٹریڈ کے حجم اور “چائنا سروسز” کی بین الاقوامی مسابقت بڑھانے کی منصوبہ بندی، وزارتِ تجارت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارتِ تجارت سمیت آٹھ محکموں نے مشترکہ طور پر “سروس ٹریڈ کی ترقی کا پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ” جاری کیا، جس میں نئی ترقیاتی قوتوں کو فروغ دینے کے لیے سات شعبوں میں 25 اہم اقدامات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ 2030 تک سروس ٹریڈ کے حجم میں مستحکم اضافہ ہوگا اور “چائنا سروسز” کی بین الاقوامی مسابقت بڑھے گی۔ پہلی بار پیداواری اور عوامی خدمات، دونوں شعبوں کی ترقی کی سمت واضح کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ “مینوفیکچرنگ پلس سروسز” کی مجموعی مسابقت بڑھانے اور سفری خدمات، ثقافت اور چینی روایتی خصوصی خدمات سمیت دیگر عوامی خدمات کی برآمدات میں نئی برتری پیدا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

برآمدات میں توسیع کے ساتھ ساتھ، تحقیق و ترقی اور ڈیزائن، وسائل کی ری سائیکلنگ سمیت دیگر پیداواری خدمات کی درآمدات کو وسعت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ طبی صحت، پرفارمنس اور کھیلوں کے مقابلوں سمیت مزید اعلیٰ معیار کی عوامی خدمات کی درآمدات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں