ایوانِ صدر 56

چینی سفیر کی صدرمملکت سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ،پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔اس موقع پر، چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پرصدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں