اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم نے عدالت سے کمٹ کیا ہے کہ ہم میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ بھی نہیں بولنا، ہم ڈر رہے ہیں کہ کوئی ایسی بات نہ کر دیں جس پر عدالت خوش نہ ہو، انہوں نے بڑا سخت آرڈر لکھا ہے۔صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر آپ کیا کہیں گی؟
جس پر علیمہ خان نے کہا کہ عدالت نے کوئی بھی بات کرنے سے منع کیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔









