سردار ایاز صادق 15

سر دار ایاز صادق کا نودہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 9 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں حوصلہ افزا ہیں،بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔

منگل کو ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں،انہوں نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں حوصلہ افزا ہیں،بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں