محسن نقوی 15

وزیرِ داخلہ کا بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آپریشنردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہفتن الہندوستان اور فتن الخوارج کے خلاف بلا تفریق اور پوری ریاستی قوت سے آپریشنز جاری ہیں اور امن کے مکمل قیام تک بدستور جاری رہیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے فتن الہندوستان کے 9 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے ملکی بقا اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ فورسز کی یہ پے در پے کامیابیاں قومی سلامتی کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فتن الہندوستان اور فتن الخوارج کے خلاف بلا تفریق اور پوری ریاستی قوت سے آپریشنز جاری ہیں اور امن کے مکمل قیام تک بدستور جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں