سعد مسعود 41

پی ایس ایل کھیل کر ہر پلیئر کی کارکردگی میں نکھار آتا ہے، سعد مسعود

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پی ایس ایل ٹیم راولپنڈیز میں شامل نوجوان کرکٹر سعد مسعود نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ کھیل کر ہر پلیئر کی کارکردگی میں نکھار آتا ہے۔ایک انٹرویو میں سعد نے کہا کہ لیگ میں سینئر پاکستانی اور انٹرنیشنل پلیئرز کی رہنمائی کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اور چیمپئنز کپ جیسے ٹورنامنٹ پلیئرز کی ڈولپمنٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز تاحال فتح کی تلاش میں ہے، اسے اپنے تمام 7 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں