امجد ایڈووکیٹ 12

پیپلز پارٹی کا امجد ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ

گلگت (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، اور حکومت سازی سمیت عوام کے آئینی و معاشی حقوق پر عمل درآمد سے متعلق ہدایات دیں۔

امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں، امجد حسین ایڈووکیٹ حالیہ الیکشن میں جی بی اے 1 گلگت سے کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے 24 میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پیپلزپارٹی 9، ن لیگ 6، آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم 1 اور آزاد امیدوار بھی 1 نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں