لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ ومطالعہ پاکستان کی ابن خلدون سوسائٹی کے زیر اہتمام قرات و نعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محبوب نے جیتنے والے طلبائوطالبات کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی عظمت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر ابن خلدون سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ نعت و قرأت کے مقابلوں میں کثیر تعداد میں طلباء نے حصہ لیا۔ نعت کا مقابلہ طیبہ طارق اور مقدّس حسین کے درمیان برابر رہا جبکہ قرات کا مقابلہ حافظ خوشحال خان نے جیتا۔ ڈاکٹر محبوب حسین جیتنے والے طلباء کو اسناد اور تحائف پیش کئے۔









