لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سینٹر کے طالبعلم جواد یوسف نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ میڈیا فیسٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں دو روزجاری رہنے والے میڈیا فیسٹ میں پنجاب یونیورسٹی سمیت ملک بھر سے 16 سے زائد نجی و سرکاری جامعات کے طلبائوطالبات نے شرکت کی اوراینکرنگ، ریلز، پوڈکاسٹ، ویڈیو ایڈیٹنگ ،
ڈاکیومنٹریز اور لوگو ڈیزائن میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی سکول برائے علوم ابلاغیات ریڈیوسنٹر ایف ایم 104.6 سے منسلک طالبعلم جواد یوسف نے اینکرنگ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی طالبہ دوسرے نمبر پر رہی ۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اس کامیابی پرجواد یوسف ،کو آرڈینیٹیر ریڈیو سنٹر ڈاکٹر اکرم سومرو،پروگرام مینیجرارشاد چوہدری کو مبارک باد پیش کی۔









