شاہد خان آفریدی 15

پشاور میں چیمپئنز کرکٹ لیگ کا افتتاح، یہ صوبہ بہت ٹیلنٹ دے رہا ہے، شاہد آفریدی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا بہت ٹیلنٹ دے رہا ہے ،پشاور میرا گھر ہے،یہاں چیمپئنز کرکٹ لیگ کا انعقاد بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔گزشتہ روز پشاور میں چیمپئنز کرکٹ لیگ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا جہاں کرکٹ کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد آفریدی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پشاور میرا گھر ہے، اپنے شہر آ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں چیمپئنز کرکٹ لیگ کا انعقاد بہت پہلے ہونا چاہیے تھا کیونکہ یہ صوبہ بہت ٹیلنٹ دے رہا ہے۔سابق قومی کپتان نے کہا کہ صوبے میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے مزید نکھارنے کے لیے جدید کرکٹ اکیڈمیز قائم کی جانی چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو بہتر سہولیات اور مواقع میسر آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں