لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ شادی بیاہ یا کسی اور تقریب میں شرکت کیلئے جائوںتولوگ گنگنانے کی ضرور فرمائش کرتے ہیں اور آپ کو ہر صورت یہ فرمائش پوری کرنی ہوتی ہے ،پرستار ہی ہمارا اثاثہ ہوتے ہیںاس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ کبھی کسی پرستارکے ساتھ ناروا رویہ نہ اپنائوں۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ مجھے جب بھی کسی گانے کی پیشکش ہوتی ہے تو میں سب سے پہلے اس کی شاعری دیکھتی ہوں ،
اگرمیں سمجھوں کہ اس شاعر ی کو اپنی آواز دینے سے میرے پرستار وںکو اچھا نہیں لگے گا تو میں کبھی بھی اس کو قبول نہیںکرتی ۔گلوکارہ نے کہاکہ میں نے ہمیشہ صاف ستھری شاعری کوترجیح دی ہے اور یہی میری پہچان ہے جسے میں ہر دورمیںبر قرار رکھوںگی۔









