آئی ایس پی آر 117

پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے چار اہلکاروں کو شہید کر دیا ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے چار اہلکاروں کو شہید کر دیا ۔بد ھ کوآئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پاک ایران سرحد پر چوکاب سیکٹر ضلع پنجگور بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔

بیان کے مطابق دہشتگردوںنے سرحد کے قریب پٹرولنگ کر نے والے سکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے ایران کی سر زمین استعمال کی ۔ایران سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنی جانب دہشتگردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں