مریم اورنگزیب 121

پاکستان کشمیر کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام اورکشمیرکازکی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،

لیکن یہ کشمیریوں کے آزادی کے عزم کو نہیں روک سکتی۔وزیراطلاعات نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ استصواب رائے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں