اسلام آباد ہائیکورٹ 4

ایمان مزاری و ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیریئر ہٹانے کی کوشش کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت نے اپیلوں پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی سزا معطلی کی درخواستوں پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 29 اکتوبر کو ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں