فیصل کریم کنڈی 5

ادارے وینٹی لیٹرز پر نہیں چل سکتے،فیصل کریم کنڈی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے وینٹی لیٹر پر جا چکے تھے، انہیں وینٹی لیٹر پر جانے کی صورتِحال سے نکالیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو سب چیزیں ٹھیک ہوں گی، ادارے وینٹی لیٹرز پر نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ جامعات میں غیر ضروری اور غیر قانونی بھرتیاں کی گئی ہیں، ہم محکمہ صحت میں ریفارمز لے کر آ رہے ہیں، تیمر گراہ میڈیکل کالج سالوں سے بند ہے، ایسے بہت سے زیرِ تعمیر ادارے ہیں جو آخری مراحل پر ہونے کے باوجود بند ہیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ پولیس کی تنخواہوں اور شہدا پیکیج کو بہتر بنایا جا رہا ہے، کے پی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں، صوبے میں پولیس کی استعداد کار بڑھائی جا رہی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، صوبے کی صلاحیتوں کو عوام کی خوشحالی میں بدلنا ہمارا ہدف ہے، صوبے کی آمدن میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں