عطا اللہ تارڑ 10

پاکستانی کوہ پیماڈاکٹر اسماکی میت کو اسپانٹک مائونٹین سے واپس لانے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے، عطاء تارڑ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسماکی میت کو قراقرم کے بلند پہاڑی مقام اسپانٹک مائونٹین سے واپس لانے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسماکی میت واپس لانے کے لئے توقع تھی کہ ریسکیو اہلکار کیمپ 3 تک پہنچ کر میت کو کل تک بیس کیمپ منتقل کرلیں گے۔

اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیم کیمپ 3 کے قریب تقریبا پہنچ چکی تھی تاہم شدید موسمی حالات، شدید برف باری اور تیز ہواں کے باعث ٹیم کو واپس کیمپ 2 لوٹنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان حکومت اور ایف سی این اے کے درمیان کوآرڈینیشن بھی مکمل ہے، متبال انتظامات بھی موجود ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ موجودہ مشکل موسمی حالات میں میت کی واپسی کے لئے جو کچھ ممکن ہوگا، وہ تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں