اسحق ڈار 8

اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندہ کایا کالاس کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سابق وزیرِ اعظمِ ایسٹونیا اور یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ (HR/VP) کایا کالاس کے والد، سیم کالاس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں حکومتِ پاکستان، عوام اور اپنی جانب سے کایا کالاس اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اس مشکل اور غم کی گھڑی میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں