محسن نقوی 7

محسن نقوی کی اے سی سی کے نو منتخب نائب صدر اور ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر اے سی سی محسن نقوی نے نو منتخب نائب صدر اور ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان کو مبارکباد پیش کی۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر سید محسن نقوی نے بتایا کہ ایشیا میں کرکٹ ہمیشہ ایک کھیل سے بڑھ کر رہی ہے، یہ مختلف ممالک، ثقافتوں اور نسلوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے ہماری گورننس کی پختگی کو ظاہر کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ فیصلے ایسے ادارے قائم کرنے کے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں جو ہمارے جانے کے بعد بھی دیرپا اس کھیل کی خدمت کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دی۔

اجلاس میں اگلے سال بنگلادیش میں ہونے والے ایشیا کپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،جس کے لیے 3 وینیوز سلہٹ، میرپور اور چٹوگرام کی تجویز دی گئی۔اجلاس میں دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں اور انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں