بگ بیش لیگ 12

ٹیسٹ سنچری کے بغیر بابر اعظم کی 33 اننگز مکمل

جمیکا (رپورٹنگ آن لائن)برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹروبا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا بطور کپتان 21 واں ٹیسٹ میچ ہے جبکہ مجموعی طور پر دائیں ہاتھ کے بیٹر کا یہ 63 واں ٹیسٹ میچ ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دسواں نمبر رکھنے والے بابر اعظم جنھوں نے اب تک 115 ٹیسٹ اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں دسویں سنچری کے لیے ان کا انتظار اب صبر آزما بننے لگا۔ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی اولین سینچری 32 اننگز کے بعد اسکور کرنے والے بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں آخری سنچری اننگز کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دسمبر 2022 میں 161 رنز کی شکل میں کھیلی تھی۔اس کے بعد سے دائیں ہاتھ کے بیٹر ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

بابر اعظم نے دسمبر 2022 کے بعد سے 42 ماہ کے عرصے میں 33 ٹیسٹ اننگز کھیلی ہیں۔بابر اعظم کی اس دوران بیٹنگ میں غیر مستقل مزاج کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ صرف 2 بار اس عرصے میں ایسی 2 اننگز کھیل سکے جن میں انہوں نے 100 سے زیادہ گیندیں کھیلی ہیں، جبکہ 33 اننگز میں وہ 5 نصف سینچریوں کے ساتھ 863 رنز بنا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں